صدر آصف علی زرداری آج نجی دورے پر آسٹریا روانہ ہوں گے

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) صدر مملکت آصف علی زرداری آج آسٹریا روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق صدرِ مملکت کا دورہ نجی نوعیت کا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کے دورۂ آسٹریا کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ ان کی ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم پہلے ہی آسٹریا پہنچ چکی ہے۔

صدر مملکت کے نجی دورے کے حوالے سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button