وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر کی الوداعی ملاقات، پاک سعودی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید نے الوداعی ملاقات کی، جس میں پاک سعودی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم نے سعودی سفیر کو سفارتی ذمہ داریاں کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور پاک سعودی تعلقات کے مزید استحکام کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔

شہباز شریف نے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے سعودی عرب کے کردار کو بھی سراہا۔

اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید نے سفارتی ذمہ داریوں کے دوران ملنے والی گرمجوشی اور تعاون پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قیام ان کے لیے یادگار اور خوشگوار تجربہ رہا۔

سعودی سفیر نے پاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے ذاتی عزم کا بھی اعادہ کیا۔

مزید خبریں

Back to top button