پمز آتشزدگی: عینی شاہد نے خوفناک منظر بیان کردیا، نرسری کے دونوں گیٹ بند تھے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے دوران ایک عینی شاہد نے آنکھوں دیکھا خوفناک حال بیان کرتے ہوئے اسپتال میں شدید دھواں بھرنے اور لوگوں کے اپنی جان بچانے کے لیے باہر کی جانب بھاگنے کا دعویٰ کیا ہے۔

عینی شاہد کے مطابق صبح تقریباً 6 بجے آگ لگی، جس کے بعد لوگوں نے اسپتال کے اندر جانے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی گارڈ نے انہیں روک دیا۔ بعد ازاں لواحقین زبردستی اندر داخل ہوئے اور اوپر پہنچنے پر ہر طرف دھواں ہی دھواں تھا۔

عینی شاہد کا کہنا تھا کہ نرسری کے دونوں گیٹ بند تھے اور انہیں کھولنے کی کوشش کی گئی، تاہم گیٹ نہ کھل سکے۔ آگ پھیلنے کے بعد دھواں اوپر کی منزلوں تک پہنچ گیا، جس کے باعث خواتین تیزی سے نیچے کی طرف آ رہی تھیں۔

عینی شاہد نے مزید بتایا کہ ریسکیو ٹیموں نے جب بچوں کو باہر نکالا تو بعض بچوں کے جسم بری طرح جھلس چکے تھے۔

واضح رہے کہ پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے نتیجے میں 14 نومولود جاں بحق ہوچکے ہیں، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button