خاران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گردوں کی ناکہ بندی کی کوشش ناکام

راولپنڈی (جانوڈاٹ پی کے) آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع خاران میں دہشت گردوں کی ناکہ بندی کی کوشش ناکام بنا دی، جبکہ دہشت گردوں کے فرار کے تمام راستے محدود کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خاران میں سکیورٹی فورسز کے دستے مختلف مقامات پر موجود ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

سکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور علاقے میں امن و امان کی بحالی تک کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button