سعودی کابینہ کا اجلاس، آبی گزرگاہیں محفوظ رکھنے اور کشیدگی کم کرنے پر زور

ریاض (ویب ڈیسک) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرِ صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں آبی گزرگاہوں کو کھلا اور محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

سعودی کابینہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔ اجلاس کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ آزادانہ بحری آمدورفت اور تجارتی جہاز رانی کے راستوں کے تحفظ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

اجلاس میں سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر کے درمیان ہونے والی ملاقات کو سراہا گیا۔ سعودی کابینہ نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات اور اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

سعودی کابینہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں کو اہم قرار دیتے ہوئے محفوظ بحری راستوں اور عالمی تجارت کے تسلسل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

مزید خبریں

Back to top button