اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش، مداحوں کی جانب سے مبارکباد

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، جس کی خوشخبری انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
نجی ٹی وی کے مطابق اشنا شاہ نے منگل کی شام سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ وہ بیٹے کی ماں بن گئی ہیں۔ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نومولود بیٹے کی چند تصاویر بھی شیئر کیں، تاہم تصاویر میں بچے کا چہرہ نہیں دکھایا گیا۔
اشنا شاہ نے فی الحال اپنے بیٹے کا نام بھی ظاہر نہیں کیا۔ خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے اداکارہ اور ان کے شوہر کو پہلے بچے کی آمد پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اشنا شاہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں اور اپنی اداکاری کے باعث ناظرین میں مقبولیت حاصل کرچکی ہیں۔ انہوں نے 2023 میں حمزہ امین سے شادی کی تھی۔



