ایشان کھٹر اور چندنی بینز میں مبینہ بریک اپ، دونوں نے راہیں جدا کرلیں


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اداکار ایشان کھٹر اور ملائیشین ماڈل چندنی بینز کے درمیان مبینہ رومانوی تعلق ختم ہونے کی خبریں سامنے آگئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ایک سال سے زائد عرصے سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے تاہم اب قریبی ذرائع نے ان کی علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشان اور چندنی نے خوش اسلوبی سے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں اور دونوں اپنی اپنی زندگی میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
30 سالہ ایشان کھٹر اور 24 سالہ چندنی بینز نے کبھی اپنے تعلق کی باضابطہ تصدیق نہیں کی تھی، تاہم دونوں کو متعدد مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا۔ ڈنر ڈیٹس اور ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے تصاویر سامنے آنے کے بعد ان کے درمیان رومانوی تعلق کی خبریں میڈیا میں گردش کرتی رہی تھیں۔
ذرائع کے مطابق بریک اپ کے بعد ایشان کھٹر اب اپنی توجہ مکمل طور پر کیریئر پر مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔