عالمی میڈیا نے پی ٹی آئی کے الزامات مسترد کر دیے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا ریکارڈ سامنے آگیا


لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان سمیت مختلف عالمی جرائد نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے متعلق جیل میں مبینہ سختیوں اور دیگر الزامات کے بیانیے پر سوالات اٹھا دیے۔
رپورٹ کے مطابق دی واشنگٹن پوسٹ اور ایسوسی ایٹڈ پریس سمیت مختلف عالمی میڈیا اداروں نے بانی پی ٹی آئی کے اہلخانہ اور سیاسی جماعت کی جانب سے عائد کیے گئے بعض الزامات کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف بھی رپورٹ کیا ہے۔
دی واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پاکستانی حکام نے بانی پی ٹی آئی کے جیل میں مبینہ سختیوں، ذہنی دباؤ، تنہائی اور طبی غفلت سے متعلق الزامات کو مسترد کیا ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق بانی پی ٹی آئی حکومتی حکم پر نہیں بلکہ عدالتوں سے سزا یافتہ قیدی کی حیثیت سے جیل میں ہیں۔
دوسری جانب دی گوشن نیوز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اب تک بانی پی ٹی آئی کی اہلخانہ، وکلا، ڈاکٹرز اور سیاسی نمائندوں سے 900 سے زائد ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو اہلیہ سے ہفتہ وار ملاقات کے علاوہ بیرون ملک مقیم رشتہ داروں سے ٹیلیفونک رابطے کی اجازت بھی حاصل ہے۔