مکہ باہمی دفاعی معاہدہ پاکستان کیلئے سٹریٹجک وسعت اور علاقائی توازن کا ذریعہ قرار


نیویارک(جانوڈاٹ پی کے\ویب ڈیسک) امریکی جریدے ایف پی آئی ایف نے مکہ باہمی دفاعی معاہدے کو پاکستان کے لیے سٹریٹجک وسعت اور مشرقِ وسطیٰ میں علاقائی توازن کے قیام کا ذریعہ قرار دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق معاہدے کو ایران مخالف اتحاد قرار دینا درست نہیں، بلکہ یہ بدلتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ میں علاقائی طاقتوں کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتا ہے۔
امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے معاہدے کی حمایت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ واشنگٹن میں پاکستان کی سٹریٹجک اہمیت برقرار ہے۔
رپورٹ کے مطابق مکہ باہمی دفاعی معاہدے کا بنیادی فوکس علاقائی پراکسی خطرات سے نمٹنا ہے، جبکہ معاہدے میں خطے کے دیگر ممالک کے لیے بھی مستقبل میں شمولیت کا راستہ کھلا رکھا گیا ہے۔