آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت تقریباً بند، صرف 4 فیصد رہ گئی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) آبنائے ہرمز میں سکیورٹی صورتحال بدستور انتہائی سنگین ہے، جہاں کشیدگی کے باعث بحری جہازوں کی آمدورفت معمول کے مقابلے میں صرف 4 فیصد رہ گئی ہے۔

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق 28 فروری سے اب تک آبنائے ہرمز میں 857 بحری سفر ریکارڈ کیے گئے، جبکہ گزشتہ 7 روز کے دوران صرف 21 جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے۔

رپورٹ کے مطابق 6 جولائی کے بعد آبنائے ہرمز اور اس کے اطراف 16 میزائل حملے رپورٹ ہوئے، جن میں سے 14 حملے جنوبی عمانی بحری راستے پر کیے گئے۔

ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز میں مسلسل سکیورٹی خدشات کے باعث عالمی بحری تجارت اور توانائی کی ترسیل کو شدید خطرات لاحق ہیں، کیونکہ یہ راستہ عالمی تیل کی سپلائی کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button