دہشتگردی کے متاثرین کی بلاامتیاز حمایت ضروری ہے، عاصم افتخار

نیویارک(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے متاثرین کی بلاامتیاز حمایت اور ان سے یکجہتی عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔

دہشتگردی کے متاثرین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فوج اور سکیورٹی اداروں سمیت بھاری قربانیاں دی ہیں۔

پاکستانی مندوب نے عالمی برادری پر زور دیا کہ دہشتگردی کے خلاف مشترکہ تعاون اور کوششوں کو مزید مضبوط بنایا جائے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان دہشتگردی کے تمام متاثرین کے ساتھ یکساں ہمدردی اور حمایت پر زور دیتا رہا ہے۔

عاصم افتخار نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

Back to top button