امریکا اور متحدہ عرب امارات کا بڑا فیصلہ، ملٹری اے آئی ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان

دبئی(ویب ڈیسک) امریکا اور متحدہ عرب امارات نے فوجی شعبے میں مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی کے لیے مشترکہ ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔

اماراتی حکام کے مطابق ابوظہبی میں قائم کی جانے والی ٹاسک فورس میں دونوں ممالک کے 20 ماہرین شامل ہوں گے، جبکہ اس کا نام ’ٹیلون سائنپس‘ (Talon Synapse) رکھا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ٹاسک فورس مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی کے شعبوں میں کام کرے گی، جبکہ اس کی اہم ترجیحات میں انٹیلی جنس معاونت، اہم تنصیبات کا تحفظ اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سکیورٹی نظام کو مضبوط بنانا شامل ہے۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس علاقائی سکیورٹی کی صورتحال کی نگرانی میں بھی کردار ادا کرے گی اور جلد اپنی سرگرمیوں کا آغاز کرے گی۔

مزید خبریں

Back to top button