عمران خان کی اسپتال منتقلی کی خبر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی،میمز وائرل

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیے جانے سے متعلق رپورٹس سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر دلچسپ اور مزاحیہ ردعمل کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ خبر پھیلتے ہی صارفین نے سنجیدہ پیشرفت کو اپنے منفرد انداز میں میمز، ویڈیوز اور طنزیہ پوسٹس کا موضوع بنا دیا۔
Me with fellow Insafians at Shifa International Hospital. pic.twitter.com/BYCQOtE8ue
— عبداللہ (@Blahhhhhh34) August 18, 2026
me running to ward number 804 in shifa international hospital for no reason… pic.twitter.com/V6pGyw9pB9
— 𝒉𝒂𝒔𝒔𝒂𝒏 (@hi__hassan) August 18, 2026
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختلف میمز میں صارفین نے عمران خان کی ممکنہ اسپتال منتقلی کی خبر کو لے کر اپنی اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ کسی نے مزاحیہ انداز میں خود کو بھی اچانک اسپتال میں داخل کرانے کی خواہش ظاہر کی تو کسی صارف نے دلچسپ میم کے ذریعے یہ تاثر دیا کہ وہ عمران خان کی صرف ایک جھلک دیکھنے کے لیے اسپتال میں سویپر کی نوکری حاصل کرنے کو بھی تیار ہے۔
picking up a charsi from 6th road flyover to admit into shifa international hospital just to catch a glimpse of imran khan pic.twitter.com/gJKoxG5I2m
— h. (@1hyderr) August 18, 2026
خبر کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین کی جانب سے مختلف ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی جانے لگیں، جن میں عمران خان کی اسپتال آمد کو لے کر نت نئے اور مزاحیہ انداز اپنائے گئے۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ پوسٹس وائرل ہوگئیں اور صارفین نے کمنٹس میں بھی دلچسپ تبصروں کے ذریعے اپنا ردعمل دینا شروع کردیا۔
ایک صارف نے ایسی ویڈیو شیئر کی جس میں ایک شخص گاڑی پر آتش بازی کرتے ہوئے اسپتال کی جانب جاتا دکھائی دیتا ہے، جسے عمران خان کی اسپتال منتقلی کی خبر سے جوڑ کر مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا۔
Live scenes from Shifa International Hospital: pic.twitter.com/4B6hWgnwjL
— Historic (@historic_ikx) August 18, 2026
ایک اور صارف نے بھارتی فلم کے ایک منظر کو ایڈٹ کرکے شیئر کیا، جس میں عمران خان کے اسپتال آنے کے تصور کو مزاحیہ انداز میں دکھایا گیا تھا۔ ویڈیو میں ایک شخص اسپتال کے باہر آلو کا ٹھیلا لگائے بیٹھا دکھائی دیتا ہے، جس پر صارفین نے مختلف دلچسپ تبصرے بھی کیے۔
سوشل میڈیا صارفین نے عمران خان کی اسپتال منتقلی سے متعلق رپورٹس پر اپنے اپنے انداز میں ردعمل دیتے ہوئے درجنوں میمز اور پوسٹس شیئر کیں، جنہوں نے دیکھتے ہی دیکھتے خاصی توجہ حاصل کرلی۔
یوں عمران خان کی صحت اور ممکنہ اسپتال منتقلی سے متعلق ایک سنجیدہ خبر سوشل میڈیا پر میمز اور طنز و مزاح کا مرکز بن گئی، جبکہ مختلف پلیٹ فارمز پر صارفین کی تخلیقی پوسٹس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔



