مریم نواز سے استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی و ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، سیاسی استحکام اور پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کرنے والوں میں وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز و رکن قومی اسمبلی محمد عون چوہدری، گل اصغر خان اور منزہ حسن شامل تھے۔

ملاقات میں ملکی ترقی، سیاسی استحکام اور اہم سیاسی معاملات پر مل کر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔ استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی نے پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی اقدامات پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی کاوشوں کو سراہا۔

ارکان قومی اسمبلی نے کھارے پانی والے اضلاع میں شہریوں کو صاف پینے کا پانی فراہم کرنے کے منصوبوں کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔

اس موقع پر ارکان قومی اسمبلی نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر وزیراعلیٰ مریم نواز کو مبارکباد دی۔

عون چوہدری، منزہ حسن اور گل اصغر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے ترقیاتی منصوبوں کی گونج پنجاب کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر تک بھی سنائی دے رہی ہے۔

انہوں نے مریم نواز کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ملکی اور سیاسی مفاد میں مل کر آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام کی خدمت اور صوبے میں ترقی کے سفر میں اتحادیوں کے ساتھ مل کر چلنے کے عزم کا خیرمقدم کیا۔

مزید خبریں

Back to top button