بسنت 2027 کی تیاریاں شروع، ڈور کی تیاری اور فروخت صرف رجسٹرڈ مینوفیکچررز کیلئے مخصوص کرنے کا فیصلہ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت 2027 کے ایس او پیز کی تیاری پر کام شروع کر دیا گیا جس کے تحت مختلف پابندیاں بھی عائد کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق جگہ جگہ ڈور کی تیاری پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈور کی تیاری کے لیے حکومت کے ایس او پیز پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔

بسنت کے لیے ڈور صرف حکومت کے تعین کردہ مقام پر تیار کی جا سکے گی۔

پنجاب حکومت نے جلو میں ڈور کی تیاری کے لیے جگہ مختص کرنے کا فیصلہ بھی کیا، اکتوبر میں رجسٹرڈ مینوفیکچررز کو ڈور لگانے کی اجازت دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق رجسٹرڈ مینوفیکچررز کو مقررہ شرائط کے تحت ڈور لگانے کی اجازت دی جائے گی، ڈور کی تیاری اور فروخت کے عمل کو رجسٹریشن کے ذریعے ریگولیٹ کیا جائے گا جبکہ غیر رجسٹرڈ مینو فیکچرر کو ڈور بنانے یا فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ڈور کے معیار اور تیاری کے عمل کی کڑی نگرانی کی جائے گی، پتنگ بازی کے لیے محفوظ اور معیاری ڈور کی تیاری یقینی بنائی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button