پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے شعبہ کمرشل کی ماہانہ آمدنی میں ریکارڈ اضافہ، سالانہ ریونیو 10 ارب روپے سے تجاوز کرگیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے شعبہ کمرشل کی ماہانہ آمدنی 83 کروڑ 33 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے اور سالانہ ریونیو 10 ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کے شعبہ کمرشل نے کارنامہ کردکھایا ہے اور کراچی ائیرپورٹ پر آمدنی میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ شعبہ کمرشل کا کراچی ائیرپورٹ پر ریونیو سالانہ 10 ارب روپے سے تجاوز کرگیا اور شعبہ کمرشل نے کراچی ائیرپورٹ پر ریونیو میں اضافے کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔
مزید بتایا گیا کہ کراچی ائیرپورٹ پر شعبہ کمرشل کی ماہانہ آمدنی 83 کروڑ 33 لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی جبکہ 2023 میں کراچی ائیرپورٹ پر شعبہ کمرشل کی آمدنی سالانہ 5 ارب روپے تھی۔
کراچی ائیرپورٹ پر شعبہ کمرشل حکام کی حکمت عملی سے بڑے برانڈز نے سرمایہ کاری کی اور شعبہ کمرشل کی آمدنی میں ریکارڈ اضافہ ہوا اور پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی جانب سےمزید بہتر اقدامات کے تحت آمدنی میں مزید اضافہ متوقع ہے۔



