ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کو مطالبات کی فہرست دیدی

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)ایران نے آبنائے ہُرمُز کھولنے کے لیے امریکا کو مطالبات کی فہرست تھمادی۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق یہ فہرست ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مرکزی مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے امریکا کے حوالے کی ہے۔
ساتھ ہی باقر قالیباف نے امریکا سے اُس ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے نکات پر مکمل عمل درآمد کا مطالبہ کیا جس کی میعاد کل ختم ہوچکی ہے۔
مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکا اور ایران، لبنان سمیت ہر محاذ پر فوجی کارروائیاں روکنے پر راضی ہوئے تھے جبکہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل یا تیار کرنے کے حق سے دست بردار ہوا تھا۔



