بنوں میں سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملہ ناکام،دو حملہ آور ہلاک

بنوں(جانوڈاٹ پی کے)بنوں میں خودکش حملہ ناکام بنا دیا گیا، دو حملہ آور ہلاک ہوگئے جبکہ تخریب کاری کے منصوبہ بھی ناکام بنا کر برآمد شدہ بارودی مواد تلف کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق بنوں کے علاقے مالی خیل میں ایک اسکول کے قریب زرنج (لوڈر) رکشا میں سوار خودکش حملہ آور نے سیکیورٹی فورسز کے ایم آر اے پی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن سیکیورٹی فورسز نے حملہ آور کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی مار دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعہ میں دو حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

دوسرے واقعے میں یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ٹاؤن شپ کے قریب تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا اور برآمد شدہ بارودی مواد محفوظ طریقے سے تلف کر دیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ ٹاؤن شپ جاوید رسول خان کے مطابق انہیں یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ٹاؤن شپ کے قریب مشکوک مواد کی اطلاع ملی جس پر ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے انہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

بم ڈسپوزل یونٹ نے موقع پر پہنچ کر مشکوک مواد کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا، جس کے باعث علاقہ بڑی تباہی سے محفوظ ہوگیا۔

مزید خبریں

Back to top button