حکومت نےحج 2027 کے اخراجات جمع کروانے کیلئے آن لائن سسٹم کا افتتاح کردیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے حج 2027 کیلئے اخراجات جمع کروانے کیلیے آن لائن سسٹم کا افتتاح کردیا جس کے تحت عازمین آن لائن پیسے جمع کرواسکیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور نے 2027 کیلیے حج کے خواہش مند عازمین کیلیے  آن لائن پیسے جمع کرانے کے سسٹم کا افتتاح کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر سے لوگ آن لائن حج کیلئے فیس جمع کروا سکتے ہیں اور بینک کارڈ کے ذریعے ادائیگی ہوسکتی ہے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاک حج ایپ کے ذریعے 4لاکھ سے زائد لوگوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔

سردار یوسف نے کہا کہ این آئی ٹی بی کے تعاون سے تمام حاجیوں کو آن لائن درخواست دینے کی سہولت دی گئی ہے جبکہ حج کے پورے نظام کو اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائز کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چار لاکھ سے زائد لوگوں نے اپنے گھروں میں بیٹھ کر حج کیلئے رجسٹریشن کروائی، آن لائن رقم جمع کرانے کی سہولت کے آغاز کے بعد آج سے حاجی اپنے گھروں میں بیٹھ کر حج اخراجات کو جمع کروا سکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ حج 2027 کے سرکاری کوٹہ کیلئے ایک لاکھ 7ہزار پانچ سو 27 سیٹیس مختص کی گئیں ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button