لاہور میں 14 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، پڑوسی گرفتار

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) شالیمار پولیس نے 14 سالہ نابالغ لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں اس کے پڑوسی کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق نابالغ لڑکی سے مبینہ زیادتی کے حوالے سے تھانہ شالیمار میں درخواست موصول ہوئی تھی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو چند گھنٹوں میں ٹریس کرکے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے مبینہ طور پر بچی سے جھوٹ بولا کہ اس کی والدہ ان کے گھر موجود ہیں اور اسے بلا رہی ہیں۔ بچی کے گھر میں داخل ہونے کے بعد ملزم نے مبینہ طور پر دروازہ اندر سے بند کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کاشف عرف کاشی نے بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی اور واقعے کے بعد اسے گھر چھوڑتے ہوئے کسی کو بتانے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

اہلخانہ کے استفسار پر بچی نے مبینہ واقعے کے بارے میں انہیں آگاہ کیا، جس کے بعد پولیس سے رابطہ کیا گیا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے کیس انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button