نیشنل چیمپئنز کپ کا فائنل، کرکٹ کے ساتھ میوزیکل دھماکا

ملتان (جانوڈاٹ پی کے) نیشنل چیمپئنز کپ کے فائنل کے اختتام پر معروف گلوکار ساحر علی بگا اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، جبکہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے فائنل میں شائقین کا داخلہ مفت ہوگا۔

نیشنل چیمپئنز کپ کا فائنل منگل کے روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں شائقین کو سنسنی خیز کرکٹ ایکشن کے ساتھ فائنل کے بعد میوزیکل کنسرٹ سے بھی لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔

فائنل میں پاکستان گرینز اور پاکستان گولڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستان گولڈ کی قیادت شاہین شاہ آفریدی جبکہ پاکستان گرینز کی کپتانی شاداب خان کریں گے۔

فائنل میں فخر زمان، فہیم اشرف، نسیم شاہ، محمد حسنین، حیدر علی، سمیر منہاس، مہران ممتاز اور کامران غلام سمیت دیگر معروف کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

فائنل کے اختتام پر ساحر علی بگا کی خصوصی پرفارمنس شائقین کے لیے کرکٹ کے اس بڑے مقابلے کو میوزیکل جشن میں تبدیل کردے گی۔

مزید خبریں

Back to top button