فیراری کی پہلی مکمل الیکٹرک کار نے نیلامی میں تہلکہ مچا دیا

کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) معروف اطالوی کار ساز کمپنی فیراری کی پہلی مکمل الیکٹرک گاڑی ’لوس‘ نے نیلامی میں حیران کن قیمت حاصل کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیراری کی خصوصی ’’ٹیلر میڈ‘‘ لوس مونٹیری کار ویک کے دوران سوتھبیز کی جانب سے منعقدہ چیریٹی نیلامی میں 40 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی۔

اس قیمت کے ساتھ لوس نیلامی میں فروخت ہونے والی اب تک کی سب سے مہنگی نئی کار بن گئی ہے۔

فیراری کے مطابق لوس کی ریکارڈ قیمت نے گزشتہ سال قائم ہونے والا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ 2025 میں فیراری کی خصوصی طور پر تیار کردہ ڈائٹونا SP3 نیلامی میں 26 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی تھی۔

فیراری کی پہلی مکمل الیکٹرک گاڑی کو اتنی بڑی قیمت ملنا اس وقت سامنے آیا ہے جب کمپنی کو اپنی الیکٹرک گاڑیوں کی حکمت عملی کے حوالے سے تنقید کا بھی سامنا رہا ہے۔

تاہم لوس کی ریکارڈ توڑ قیمت نے ثابت کیا ہے کہ فیراری برانڈ کی نایاب، خصوصی اور محدود گاڑیوں کے لیے دنیا کے امیر ترین خریدار اب بھی کروڑوں ڈالر خرچ کرنے کو تیار ہیں۔

یہ تاریخی نیلامی امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جاری مونٹیری کار ویک کے دوران ہوئی، جہاں دنیا بھر سے نایاب اور قیمتی آٹوموبائلز کی نمائش اور نیلامی کی جاتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button