خیبر پختونخوا کے 7 اضلاع میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مؤخر، الیکشن کمیشن کا نیا حکم


اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا کے 7 اضلاع میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کا عمل تاحکمِ ثانی مؤخر کر دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر، کرم، مانسہرہ، ملاکنڈ، شانگلہ، اپر چترال اور باجوڑ میں حلقہ بندیوں کا عمل روک دیا گیا ہے۔
کمیشن کے مطابق خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کے بعد حلقہ بندیوں سے متعلق یہ فیصلہ کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے 22 جولائی 2026 کا جاری کردہ نوٹیفکیشن بھی تاحکمِ ثانی معطل کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حلقہ بندیوں کے حوالے سے نیا حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور مذکورہ اضلاع میں حلقہ بندیوں کا عمل اگلے احکامات تک جاری نہیں رکھا جائے گا۔
الیکشن کمیشن نے معاملے پر بریفنگ اور مشاورت کے لیے 20 اگست کو چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات خیبر پختونخوا کو بھی طلب کر لیا ہے۔