غزہ کی صورتحال پر پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کا مشترکہ مذمتی بیان، امریکی امن منصوبے پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) غزہ کی صورتحال پر پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے غزہ سے متعلق امریکی امن منصوبے پر عملدرآمد مسترد کیے جانے کی مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشترکہ بیان میں غزہ امن منصوبے پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اسلامی ممالک نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں امن کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے اور منصفانہ، جامع اور دیرپا امن کے حصول کے لیے کی جانے والی مشترکہ کوششوں کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

مشترکہ بیان میں خبردار کیا گیا کہ غزہ امن منصوبے پر عملدرآمد میں مزید تاخیر صورتحال کو مزید خراب کر سکتی ہے۔ بیان کے مطابق امریکی امن منصوبے کو فلسطینیوں کی جانب سے بھی قبول کیا گیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ امریکی امن منصوبے کا روڈ میپ مصر، قطر، ترکیہ، امریکا، غزہ کے نمائندوں اور امن بورڈ کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔

8 اسلامی ممالک نے اس منصوبے پر فوری عملدرآمد کو خطے میں امن کے قیام کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے عالمی برادری پر بھی مؤثر کردار ادا کرنے پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button