پشاور ہائیکورٹ کے چار ججز مستقل ہوگئے، حلف اٹھا لیا

پشاور(جانوڈاٹ پی کے) پشاور ہائیکورٹ کے چار ججز نے مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب پشاور ہائیکورٹ میں منعقد ہوئی، جہاں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے چاروں ججز سے حلف لیا۔

مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھانے والوں میں جسٹس فرح جمشید، جسٹس ثابت اللہ، جسٹس انعام خان اور جسٹس اورنگزیب خان شامل ہیں۔ حلف برداری کے بعد چاروں ججز باضابطہ طور پر پشاور ہائیکورٹ کے مستقل جج بن گئے۔

تقریب میں پشاور ہائیکورٹ کے دیگر ججز، جوڈیشل افسران اور وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمانخیل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثناء اللہ بھی موجود تھے۔

حلف برداری کی تقریب میں ہائیکورٹ بار کے صدر امین الرحمن یوسفزئی، خیبرپختونخوا بار کونسل کے ارکان اور سینئر وکلا نے بھی شرکت کی۔

مزید خبریں

Back to top button