ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدہ جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا، امریکی اخبار کا دعویٰ

واشنگٹن (جانوڈاٹ پی کے\ویب ڈیسک) امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکا کے ساتھ طے پانے والے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو کشیدگی کم کرنے کے بجائے ممکنہ وسیع جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی سخت گیر رہنماؤں نے معاہدے کو امریکا کی جانب سے وقت حاصل کرنے کی کوشش تصور کیا اور خدشہ ظاہر کیا کہ امریکا اور اسرائیل آئندہ حملوں کی تیاری کر رہے ہیں۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق تہران نے معاہدے کے دوران یمن، عراق اور لبنان میں اپنے اتحادی مسلح گروہوں کے ساتھ رابطے اور تعاون میں اضافہ کیا جبکہ جنگ سے متاثرہ فوجی انفراسٹرکچر کی بحالی بھی تیز کر دی۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران نے میزائل اڈوں تک رسائی توقع سے زیادہ تیزی سے بحال کی اور میزائل و ڈرون صلاحیتوں کو دوبارہ مضبوط بنانے پر توجہ دی۔

امریکی اخبار کے مطابق ایران اب بھی خطے میں امریکی مفادات اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ تہران نے علاقائی اتحادی گروہوں کے ذریعے اپنی دفاعی اور حملہ آور صلاحیتوں کو برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے۔

رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان جون میں طے پانے والا 60 روزہ عبوری معاہدہ شدید اختلافات کا شکار ہو چکا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں بھی تعطل برقرار ہے۔

مزید خبریں

Back to top button