پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا ’مکہ دفاعی معاہدہ‘ بڑا، جرات مندانہ اور پہلا اہم قدم ہے، ٹرمپ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے مشرق وسطیٰ کے ممالک کے اتحاد اور دفاعی صلاحیت مضبوط بنانے کی جانب ’’بڑا، جرات مندانہ اور انتہائی اہم پہلا قدم‘‘ قرار دیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ وہ یہ دیکھ کر بہت خوش ہیں کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

امریکی صدر کے مطابق یہ معاہدہ اس بات کا مظہر ہے کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک باہمی طور پر متحد ہو رہے ہیں اور اب زیادہ مؤثر اور بامعنی انداز میں اپنا دفاع کر سکیں گے۔

ٹرمپ نے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے معاہدے کو ’’بڑا، جرات مندانہ اور انتہائی اہم پہلا قدم‘‘ قرار دیا اور اپنے پیغام کے اختتام پر پرجوش انداز میں ’’واہ!‘‘ بھی لکھا۔

مزید خبریں

Back to top button