انگلینڈ کیخلاف سیریز،پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ لیڈز پہنچ گیا

لندن(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کا قومی ٹیسٹ اسکواڈ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے لیڈز پہنچ گیا۔پاکستانی ٹیم کل صبح ساڑھے 9 بجے ہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس کرے گی۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے جس کا پہلا ٹیسٹ میچ19اگست سے ہیڈنگلے میں شروع ہوگا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹیسٹ سکواڈ ویسٹ انڈیز کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ویسٹ انڈیز سے انگلینڈ کے لیے روانہ ہوا تھا۔



