رجب بٹ کی دوسری شادی کہاں ہوگی؟ ماہر نجوم کی نئی پیشگوئی نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی دوسری شادی کے حوالے سے ماہر نجوم لالا رخ کینئی کی نئی پیشگوئی سامنے آگئی، جس نے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر بحث چھیڑ دی ہے۔
رجب بٹ پاکستان کے مقبول یوٹیوبرز میں شمار ہوتے ہیں اور اپنی ذاتی زندگی سمیت مختلف سوشل میڈیا معاملات کے باعث اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔ ان کی پہلی اہلیہ ایمان فاطمہ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے بھی ماضی میں مختلف خبریں اور قیاس آرائیاں سامنے آتی رہی ہیں۔
رجب بٹ کی دوسری شادی سے متعلق سوالات بھی سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہتے ہیں، جبکہ اس سے قبل لالا رخ کینئی ان کی پہلی شادی کے مستقبل کے حوالے سے بھی پیشگوئی کرچکی ہیں۔
حالیہ پیشگوئی میں لالا رخ کینئی نے دعویٰ کیا ہے کہ مستقبل میں رجب بٹ کے خاندان اور سسٹرولوجی گروپ کے خاندان کے درمیان رشتہ داری قائم ہونے کا امکان ہے۔ ان کے مطابق رجب بٹ کی دوسری شادی سسٹرولوجی خاندان میں ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ سسٹرولوجی یوٹیوب پر فیملی وی لاگز بنانے والی معروف بہنوں کا گروپ ہے، جو اپنی ویڈیوز کے باعث سوشل میڈیا پر خاصی مقبولیت رکھتا ہے۔
تاہم یہ تمام باتیں فی الحال نجومی پیشگوئی اور قیاس آرائی کی حد تک ہیں۔ رجب بٹ یا سسٹرولوجی خاندان کی جانب سے دوسری شادی یا کسی رشتے کے حوالے سے کوئی حتمی اعلان یا تصدیق سامنے نہیں آئی۔



