مریدکے میں 5 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، نامزد ملزم گرفتار


مریدکے(جانوڈاٹ پی کے) ظفر پارک کے علاقے میں پانچ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچی گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ پڑوسی نے اسے چورن کی ڈبیاں دینے کے بہانے اپنے پاس بلایا اور مبینہ طور پر گھر کی چھت پر لے گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق بچی کے شور مچانے پر ملزم نے اسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ شور کی آواز سن کر ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ بچی روتے ہوئے گھر پہنچی اور اپنی والدہ کو واقعے سے آگاہ کیا۔
پولیس نے اطلاع ملتے ہی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔