میر رضا کیس کی تفتیشی ٹیم تحلیل، نئی تحقیقاتی کمیٹی قائم

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)کراچی کے تاجر میر رضا کے کیس کی تحقیقات کیلیے نئی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میر رضا کی قبر کشائی کے بعد میڈیکل بورڈ کی رپورٹ سامنے آنے پر اہل خانہ نے پولیس کی تفتیشی ٹیم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

آئی جی سندھ نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ میر رضا کیس کی تفتیشی ٹیم کو تحلیل کردیا گیا اور نئی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نئی تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی ڈی آئی جی عامر فاروقی کریں گے جبکہ پانچ رکنی کمیٹی میں ایس پی انویسٹی گیشن سینٹرل بھی شامل ہوں گی۔ اس کے علاوہ کمیٹی میں ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر بھی شامل ہیں۔

آئی جی سندھ نے بتایا کہ کمیٹی کیس کی ازسر نو تحقیقات کرے گی اور تمام شواہد و نئی پوسٹ مارٹم کی روشنی میں تحقیقات کو آگے بڑھائے گی۔

آئی جی سندھ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ میر رضا کیس کو منتطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button