صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے تاریخی "مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے” کا شاندار الفاظ میں خیر مقدم کرتے ہوئے اسے عالمی امن اور سلامتی کے لیے ایک پیشرفت قرار دیا ہے۔

ایوانِ صدر سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے کہا کہ یہ تاریخی معاہدہ تینوں برادر اسلامی ممالک کی مشترکہ دفاعی صلاحیتوں کو باہم مربوط اور ناقابلِ تسخیر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اہم پیشرفت سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور علاقائی و عالمی سطح پر پائیدار امن، سلامتی اور استحکام قائم کرنے کی جانب ایک انتہائی اہم سنگِ میل ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے اس عظیم عسکری و سفارتی کامیابی کو ممکن بنانے پر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے متحرک کردار اور کاوشوں کو زبردست الفاظ میں سراہا اور خراجِ تحسین پیش کیا۔

مزید خبریں

Back to top button