منی مزداٹرانسپورٹرز نے بھی ہڑتال کااعلان کردیا

لاہور(جانوڈاٹ  پی کے)پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل سمیت دیگر کی منظوری کے لیے ہڑتال کا اعلان کر دیا صدر پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن حاجی شیر علی کہتے ہیں کہ حکومت ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ظلم بند کرئے جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے ہم ہڑتال جاری رکھیں گے۔جوہر ٹاون میں ملی لیبر فیڈریشن کے ساتھ الحاق کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی شیر علی نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ ہم آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور آج سے ہم بھی ہڑتال پر جا رہے ہیں ہم اپنی گاڑیوں کو سٹینڈز پرتکھڑے کرکے کاروبار بند کر دیا ہے اور آج سے ہم ہڑتال کیمپ لگائے گئے حکومت نے گزشتہ سال بھی ہم سے مذاکرات کیے لیے ہمارے مطالبات تسلیم کرکے ان پر عملدرآمد نہ کیا اب ہم دوبارہ احتجاج پر جا رہے ہیں اس موقع پر سیکرٹری جنرل ملک معروف نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی اپنی باریاں پوری نہیں ہو رہی ہر دور میں ٹرانسپورٹر پستا رہا ہےملک ٹرانسپورٹرز چلارہے ہیں ہم ٹیکس دیتے ہیں آپ ہم سے تین سو فیصد کس قانون کے تحت لے رہے ہیں اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان مرکزی مسلم لیگ خالد نیک گجر اور سیکرٹری جنرل لاہور چوہدری عبدالحمید گجر نے کہا کہ پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مسائل مل کر حل کرانے کی کوشش کریں گے ہم ملی لیبر فیڈریشن کے ساتھ الحاق پر پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کرتے ہیں.

مزید خبریں

Back to top button