صدرزرداری لاہور پہنچ گئے،اہم ملاقاتیں کرینگے!

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)صدر مملکت آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے۔آصف علی زرداری کا استقبال قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خاں نے کیا۔صدر آصف علی زرداری لاہور میں بلاول ہاوس قیام پذیر ہونگے۔صدر آصف علی زرداری نجی مصروفیات کے ساتھ ساتھ پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔



