جماعت اسلامی کااتوارکوچاروں وزرائے اعلیٰ اور گورنر ہاؤسز کے سامنے دھرنے کا اعلان

لاہور(جانوڈاٹ  پی کے)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور لیوی کے خلاف جماعتِ اسلامی کا ملک گیر احتجاج مختلف شہروں کی طرح لاہور میں بھی جاری ہے، لاہور میں احتجاج کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اتوار کو چاروں صوبوں میں وزراء اعلیٰ اور گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا ہو گا۔

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن احتجاجی نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے احتجاج میں کوئی ایمبولینس ایسی نہیں تھی جسے راستہ نہ دیا گیا ہو،یہ سب لوگ اس لئے اکٹھے ہوئے ہیں کہ مہنگائی ان پر ڈالی گئی ہے،عالمی منڈی میں جب پٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم ہونا شروع ہوئیں تو انھوں نے قیمتیں بڑھادیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹیکسزمیں اضافہ ہوتا رہا، یہ احتجاج کا باب رکنے والا نہیں ہے، اگر میں کہوں کہ یہاں سے جانا نہیں ہے تو کیا آپ سب لوگ تیارہیں؟۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں لڑنا ہو گا، اپنےحق کے لئے، قوم کو معلوم ہی نہیں تھا کہ یہ حکمران کیسے عوام کو لوٹ رہےہیں، اربوں روپے ٹیکسز کی مد میں عوام سے لوٹ لئےگئے، یہ لیوی 8 ہزار ارب روپے کی ہے، ہم نے پوری قوم کے سامنے انکو ننگا کر دیا ہے، یہ لیوی کا پھٹہ ہٹانا پڑے گا،ہمیں یہ لیوی منظور نہیں ہے، کیا مریم بی بی نے11 ارب روپے کا جہاز آئی ایم ایف سے پوچھ کر خریدا ہے، مریم بی بی نے 11 ارب کا جہاز آپ کے اور میرے پیسوں سے خریدا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button