اوکاڑہ میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب، واسا اور میونسپل ٹیمیں نکاسی آب آپریشن میں مصروف

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )مون سون بارشوں کے سپیل جاری۔ شہر کے مرکزی حصوں سے بارشی پانی واٹر سٹوریج ٹینک منتقل ہوگیا جبکہ موسلا دھار بارش کے باعث مختلف نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ واسا اور میونسپل کمیٹی کی ٹیمیں بارشی پانی کی نکاسی میں مصروف ہوگئیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے واسا حکام کے ہمراہ بے نظیر روڈ اور صمد پورہ سمیت دیگر مقامات پر بارشی پانی کی نکاسی کے عمل کا جائزہ لیا اور ٹیموں کو نکاسی آب کے آپریشن کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے کہا کہ تمام نشیبی علاقوں کو جلد بارشی پانی سے مکمل کلئیر کر دیا جائے گا۔ پانی کی مکمل نکاسی تک ٹیمیں فیلڈ میں متحرک رہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی ریلیف سب سے مقدم ہیں اور مان سون بارشوں کے دوران عوام کو دشواری سے بچانے کے لیے واسا میونسپل کمیٹی اور ستھرا پنجاب کی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک انداز میں کام کر رہی ہیں اور انہیں بارشی پانی کی نکاسی اور صفائی ستھرائی کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد تمام نشیبی علاقوں کو بارشی پانی سے مکمل طور پر کلئیر کر دیا جائے گا

مزید خبریں

Back to top button