پنجاب میں اسکول قبل از وقت کھولنے کی خبروں کی تردید، تعلیمی ادارے 24 اگست کو ہی کھلیں گے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) پنجاب میں گرمیوں کی تعطیلات کے دوران اسکول کھولنے سے متعلق زیرِ گردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے محکمہ تعلیم نے واضح کر دیا ہے کہ تمام سرکاری و نجی اسکول مقررہ شیڈول کے مطابق 24 اگست 2026 کو ہی کھولے جائیں گے۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 24 اگست سے قبل کسی بھی اسکول کو کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی اور تعطیلات کے دوران اسکول کھولنے پر پابندی برقرار رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران طلبہ کے تعلیمی نقصان کو پورا کرنے کے لیے ریمیڈیئل لرننگ کیمپس کے لیے ایک ماہ کا وقت مختص کیا گیا ہے، جہاں طلبہ کی تعلیمی کمی کو دور کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ پنجاب کے اسکول موجودہ شیڈول کے مطابق 24 اگست کو دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے، جبکہ اس حوالے سے تمام ادارے مقررہ ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

مزید خبریں

Back to top button