بینک نےراجپال یادیوکی آبائی جائیدادپرضبطی کانوٹس چسپاں کردیا

ممئی(جانوڈاٹ پی کے)بالی وڈ کے معروف اداکار راجپال یادیو کو اپنی پروڈکشن کمپنی کے غیرادا شدہ قرض کےباعث نئی مالی مشکلات کاسامنا ہے،سینٹرل بینک آف انڈیا نے قرض کی وصولی کے لیے انکی آبائی جائیداد پر ضبطی کا نوٹس چسپاں کردیا۔رپورٹس کےمطابق بینک نےخبردارکیا ہےکہ اگر 34 روز کے اندر بقایا رقم ادا نہ کی گئی تو 9 ستمبر کو گروی رکھی گئی جائیدادوں کی آن لائن نیلامی کر دی جائے گی۔ذرائع کےمطابق راجپال یادیو پر واجب الادا رقم بڑھ کر 16 کروڑ 61 لاکھ بھارتی روپےہوچکی ہے،جبکہ ضلع شاہ جہاں پور کے گاؤں کندرا میں واقع انکی آبائی رہائش گاہ سمیت ایک اور جائیداد بھی وصولی کی کارروائی میں شامل ہے۔رپورٹس کےمطابق دونوں جائیدادوں کی مجموعی مالیت تقریباً 3 کروڑ 19 لاکھ بھارتی روپے ہے، تاہم بینک اس سے کہیں زیادہ بقایا رقم کی وصولی کا مطالبہ کر رہا ہے۔



