وزیرآباد:امرود توڑنے پر زمیندار نے 8 سالہ طالب علم کی ٹانگ اور کولہے کی ہڈی توڑ دی

وزیر آباد(جانوڈاٹ پی کے) گکھڑ کے نواحی گاؤں نورا کوٹ میں انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا ہے جہاں چوتھی جماعت کے طالب علم 8 سالہ حماد ولد خلیل انجم پر مبینہ طور پر بے رحمانہ تشدد کیا کیا گیا ہے متاثرہ خاندان کے مطابق حماد، جو ایک محنت کش مزدور کا بیٹا ہے، اسکول سے چھٹی کے بعد گھر جا رہا تھا کے راستے میں ایک حویلی سے بچے امرود توڑ رہے تھے کے حماد بھی امرود توڑنے لگا اسی اثنا میں حویلی کا مالک آ گیا اس نے آتے ہی 8 سالہ حماد کو ٹانگ سے پکڑ کر پٹخنا شروع کر دیا جس کے نتیجے میں اس کی ٹانگ اور کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی زخمی طالب علم کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر گوجرانوالہ سول ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے جبکہ واقعے کا میڈیکل بھی کروایا جا رہا ہے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پورے علاقے میں شدید غم و غصہ پھیل گیا اہلِ علاقہ نے اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایک معصوم طالب علم کے ساتھ مبینہ طور پر اس قدر سفاکانہ سلوک کرنے والے شخص کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے متاثرہ بچے کے والد خلیل انجم نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، سی پی او گوجرانوالہ سردار غیاث گل اور متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور اگر الزامات درست ثابت ہوں تو ذمہ دار ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ کسی اور معصوم بچے کے ساتھ ایسا سانحہ پیش نہ آئے۔

مزید خبریں

Back to top button