حوثیوں کا یمن میں سعودی فوجی تنصیبات پر میزائل اور ڈرونز سے حملوں کا دعویٰ

صنعا(جانوڈاٹ پی کے)حوثیوں نے یمن کے مارب اور حضرموت علاقوں میں سعودی فوجی تنصیبات پر حملے کا دعویٰ کیا ہے، حوثی ترجمان نے کہا کہ سعودی تنصیبات کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا، حملے میں سعودی حمایت یافتہ سینکڑوں فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا، حملے میں فوجی کیمپ، اسلحہ کے گودام اور فوجی گاڑیاں بھی تباہ کر دیں۔
دوسری جانب سعودی حکام کی جانب سے تاحال اس دعوے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔



