بیت المقدس پر اسرائیلی قبضہ ناقابل قبول، فلسطین پر مشترکہ حکمتِ عملی کی ضرورت ہے،اسحاق ڈار

دوحہ(جانوڈاٹ پی کے)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ فلسطین کی آزادی کیلئے مسلم ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

 مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، مسجد اقصیٰ میں انتہاپسند اسرائیلیوں کی دراندازی کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ مقدس مقامات پر اسرائیل کے قبضے کے مذموم مقاصد ناقابل قبول ہیں، فلسطین کی آزادی کیلئے عرب اور مسلم ملکوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

اسحاق ڈار نےکہا کہ غزہ میں انسانی صورتحال انتہائی ابترہوتی جارہی ہے، عوام کو خوراک اور پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button