کپتان خاموش،کھلاڑی متحرک،پارلیمان کومفلوج کر کے نیا نظام لایا جا رہا ہے؟

لاہور(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)نئے انتظامی یونٹس کی جڑ پکڑتی بحث پر بڑی سیاسی قیادت کی پراسرار خاموشی کے درمیان سیکنڈ ٹائر لیڈرشپ اور پارلیمان کا کردار انتہائی اہم ہو چکا ہے۔
سینئر صحافی امداد سومرو کے مطابق جہاں مرکزی رہنما خاموش ہیں، وہیں پارلیمان کے اراکین اور سیکنڈ ٹائر کے رہنما اس معاملے پر کھل کر سامنے آ رہے ہیں۔ سوال یہ اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا آئینی و پارلیمانی نظام واقعی ناکام ہو چکا ہے یا مسلسل مداخلت کے ذریعے پارلیمان کے اختیارات کو دبا کر نظام کو ڈی ریل کیا جا رہا ہے؟
سیکنڈ ٹائر رہنماؤں کی ہلچل اور پارلیمانی نظام کے مستقبل کی مکمل تفصیلات دیکھیے اس وی لاگ میں




