شیخوپورہ میں مکان کی چھت گر گئی، 12 سالہ بچہ جاں بحق، 2 افراد زخمی

شیخوپورہ(جانوڈاٹ پی کے) شیخوپورہ کے علاقے ٹھوٹھیاں والا شاہکوٹ روڈ، صفدرآباد میں مکان کی چھت اچانک گرنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 12 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ ایک زخمی شخص کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ دوسرے زخمی کو مزید علاج کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال صفدرآباد منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق زخمیوں کی شناخت 18 سالہ سفیان اور 15 سالہ نعمان کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 12 سالہ سیف کے طور پر کی گئی ہے۔

حادثے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا چھا گئی، جبکہ متعلقہ حکام واقعے کی وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button