مائیک اسمتھ کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)مائیک اسمتھ کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔
جنوبی افریقا کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور لیول 4 کوچ مائیک اسمتھ کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان ہے جو اس سے قبل پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مائیک اسمتھ انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھال سکتے ہیں، فی الوقت سابق ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق عبوری بیٹنگ کوچ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مئی میں مستقل بیٹنگ کوچ کی تقرری کے لیے اشتہار جاری کیا تھا جبکہ امیدواروں سے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 جون مقرر کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان رواں ماہ انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گا۔



