چین کا آزاد فلسطینی ریاست کی بھرپور حمایت کا اعادہ

بیجنگ(جانوڈاٹ پی کے)چین نے آزاد فلسطینی ریاست کے لیے حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ فلسطین میں چینی سفیر نے فلسطینی کاز کے لیے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں چینی سفیر سُن ژِن کا کہنا تھا کہ چین، فلسطین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط اور نئی بلندیوں تک لے جانے کا خواہاں ہے۔

چینی سفیر نے کہا کہ فلسطینی رہنماؤں سے ملاقات میں فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم اور ناانصافیوں کی شدت کا مشاہدہ کیا۔

انھوں نے کہا کہ چین فلسطین میں انسانی امداد اور ترقیاتی معاونت جاری رکھنے کے لیے تیار ہے، رواں سال چین اور فلسطین کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری کے قیام کی تیسری سالگرہ بھی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button