خیبر پختونخوا حکومت کادھماکا خیز مواد استعمال کرنیوالی کانیں فوری بند کرنے کا حکم

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)خیبر پختونخوا حکومت نے دھماکا خیز مواد استعمال کرنے والی کانیں فوری بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس حوالے سے پشاور سے صوبائی محکمہ داخلہ نے تمام اضلاع کو فوری کارروائی اور احکامات پر عمل درآمد کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق دھماکا خیز مواد استعمال کرنے والی تمام کانوں کی ضلع وار فہرست طلب کرلی۔

دھماکا خیز مواد استعمال کرنے والی تمام کانوں کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دھماکا خیز مواد میں استعمال نہ ہونے والی نرم چٹانوں کی کانوں کو گرین لسٹ میں شامل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

محکمہ داخلہ کے مطابق تمام اضلاع سے گرین لسٹ اور ریڈ لسٹ کی رپورٹس بھی فوری طلب کی گئی ہے۔ دھماکا خیز مواد اور یوریا کی خرید وفروخت، نقل و حمل اور استعمال پر سخت نگرانی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ نے تمام اضلاع سے یوریا ڈیلرز کی ضلع وار مکمل فہرست بھی طلب کر لی اور تمام افسران کو مطلوبہ رپورٹس اور فہرستیں فوری جمع کرانے کی ہدایت کی۔ رپورٹس ملنے کے بعد مزید کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کو ارسال کی جائیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button