لاہور میں 4 اگست کو مقامی تعطیل کا اعلان

لاہور (جانوڈاٹ پی کے)پنجاب حکومت نے حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر لاہور ضلع میں 4 اگست کو مقامی تعطیل کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
سرکاری طور پر جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 4 اگست کو ضلع لاہور کے تمام سرکاری و ضلعی دفاتر اور ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کے زیرِ انتظام تمام متعلقہ ادارے بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ اس مقامی تعطیل کا اطلاق پنجاب سول سیکرٹریٹ، منسلک شعبہ جات اور دیگر صوبائی سطح کے دفاتر پر نہیں ہوگا اور وہاں تمام امور معمول کے مطابق انجام دیے جائیں گے۔
حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس مبارک کی تقریبات کے پیشِ نظر زائرین کی سہولت، آمدورفت کے نظم و ضبط اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔



