سری لنکا ویمنز نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے کر سیریز جیت لی


ڈمبولا (ویب ڈیسک) سری لنکا ویمنز کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان ویمنز کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرتے ہوئے سیریز اپنے نام کر لی۔
ڈمبولا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے اور میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکا ویمنز نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف 18ویں اوور میں حاصل کر لیا اور میچ بآسانی جیت لیا۔
اس کامیابی کے ساتھ سری لنکا نے تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 2-0 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کر لی، جبکہ پاکستان ویمنز ٹیم کو مسلسل دوسرے میچ میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔