ایپل کا دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی کا اعزاز خطرے میں، 500 ارب ڈالر کھونے کا خدشہ

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)معروف اور مہنگی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل پردنیا کی سب سے قیمتی کمپنی کا اعزازچھن جانے کا خطرہ منڈلانے لگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی چِپ بحران کے سبب ایپل کی سپلائی چین متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
اس حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سروسز کاروبار کی توقع سے کم نمو اور سپلائی چین پر دباؤ نے سرمایہ کاروں کے خدشات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
دوسری جانب کمزور مالی پیش گوئی سے ایپل کی کمپنی کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایپل کے حصص جمعہ کو تقریباً 10 فیصد گرگئے جس کے بعد کمپنی کی مارکیٹ مالیت میں تقریباً 500 ارب ڈالر تک کمی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔



