جنگ اور پابندیوں کے باعث ایران کے لاکھوں شہری روزگاراور معاشی مشکلات کا شکار، عرب میڈیا کی رپورٹ

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے ساتھ پانچ ماہ سے جاری جنگی کشیدگی اور سخت معاشی پابندیوں کے باوجود ایران کی معیشت مکمل تباہی سے بچی ہوئی ہے، اگرچہ لاکھوں شہری روزگار اور معاشی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق 9 کروڑ 20 لاکھ سے زائد آبادی والا ایران دنیا کے بڑے تیل برآمد کرنے والے ممالک میں شمار ہوتا ہے۔ تہران کئی دہائیوں سے عائد بین الاقوامی پابندیوں کے باعث بتدریج خود انحصاری کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران نے تیل پر انحصار کم کرنے کے لیے زراعت، صنعت اور خدمات کے شعبوں کو فروغ دیا، جبکہ غیر رسمی تجارت، سرحد پار کاروبار، تیل کی غیر اعلانیہ ترسیل اور سمندری تجارتی نیٹ ورکس نے بھی ملکی معیشت کو سہارا فراہم کیا۔

معاشی ماہرین کے مطابق ایران پابندیوں اور جنگی دباؤ کے باوجود اس لیے اپنی معیشت کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے کیونکہ اس نے طویل عرصے کے دوران متبادل تجارتی راستے، مقامی پیداوار اور داخلی معاشی ڈھانچے کو مضبوط بنایا، جس سے بیرونی دباؤ کے اثرات کسی حد تک کم ہوئے۔

مزید خبریں

Back to top button